اسلام آباد ،13مشکوک افراد ،28موٹر سائیکل تھانے بند
سرچ آپریشز میں 561افراد، 254گھروں، 242موٹرسائیکلوں،135گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی سلیمان ظفر کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 561 افراد، 254 گھروں، 24 ہوٹلوں، 66 دکانیں، 242 موٹر سائیکلوں اور 135 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 28 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔