مری ،مال روڈ پر کئی عمارتیں مسمار متاثرین معاوضہ کیلئے دربدر
مری (نمائندہ دنیا)حکومت پنجاب کی جانب سے ملکہ کوہسار مری کے معروف سیاحتی مرکز مال روڈ کی ایکوائر کی جانے والی 20 کنال اراضی پر قائم بلڈنگزر ہائشی ہوٹلز، ریسٹورانٹس اور۔۔۔
بیسیوں دوکانیں مسمارکر دی گئی ہیں جبکہ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، لیکن متاثرین تاحال معاوضے سے محروم ہیں متاثرہ کاروباری حلقوں کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب مری کا گرمائی سیزن اپنے عروج پر ہے عرصہ دراز سے مال روڈ پر کاروبار کرنے والے بیسیوں خاندان کا کاروبار حکومت پنجاب کے ایکوزیشن منصوبہ کی زد میں آکر ختم ہو گئے ہیں ۔