افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈائون ،2مدارس ،16دکانیں سیل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا ) افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری۔دو مدارس سمیت سولہ دوکانات سیل۔۔۔
،نوشہرہ سے 134جبکہ خیبرپختونخوا سے 3 ہزار 652 غیرقانونی افغان باشندے طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس گئے ۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ 2023 سے اب تک تقریباً 14 لاکھ افغان باشندے طورخم بارڈر کے ذریعے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔