گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے والدہ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ ریس کورس پولیس نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنی والدہ کو زخمی کرنے والے۔۔۔
ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر اپنی والدہ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئی تھیں جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔