بھائی کو قینچی کے وار کر کے قتل کرنیوالا شخص گرفتار

بھائی کو قینچی کے وار کر کے  قتل کرنیوالا شخص گرفتار

اسلا م آباد(خصوصی رپورٹر) تھانہ سنگجانی کی حدود میں اسلام آباد پو لیس نے اپنے حقیقی بڑے بھائی کو قینچی کے۔۔۔

 وار کرکے بے دردی سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ذہین انوسٹی گیشن کے ذریعے ملزم کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی۔ ملزم فواد نے ناشتہ کے وقت معمولی لڑائی جھگڑے کے دوران قینچی کے متعدد وار کرکے اپنے بڑے بھائی شہزاد خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں