اسلام آباد 4اشتہاریوں سمیت 23جرائم پیشہ عناصر گرفتار
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چار اشتہاری مجرمان سمیت 23 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات اور۔۔۔
اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 35 گرام چرس، ایک ہزار 274 گرام آئس، تین خنجر، ایک کلاشنکوف اور مختلف بور کے 11 پستول معہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ، جبکہ خصوصی مہم کے دوران چار اشتہاری و عدالتی مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔