قتل، چوری، منشیات فروشی، اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 15ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردی، اقدام قتل، چوری، امانت میں خیانت، تشدد، ناجائز اسلحہ، شراب فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق پیرودھائی پولیس نے دہشت گردی اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کیا، جو رواں سال مئی سے پولیس کو مطلوب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments