اسلام آباد ،13 مشکوک افراد ،25 موٹر سائیکل تھانے بند
512 افراد، 262گھروں، 43ہوٹلوں ، 251موٹر سائیکلوں اور 126 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (این این آئی)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 512افراد، 262گھروں، 43 ہوٹلوں، 105 دکانیں، 251 موٹرسائیکلوں اور 126 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 13 مشکوک افراد اور 25 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments