اے آئی کو اخلاقی اصولوں، مضبوط گورننس میں شامل کیا جائے ،ماہرین
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ماہرین نے زور دیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو محض انفرادی سہولت یا پیداواری صلاحیت بڑھانے والے آلے کے طور پر نہیں بلکہ واضح اخلاقی اصولوں، مضبوط گورننس اور ادارہ جاتی تیاری کے ساتھ قومی ترقی کے نظام میں شامل کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتیں، جامعات، صنعتیں اور کاروباری ادارے اگر اے آئی کو ذمہ دارانہ انداز میں اپنے انتظامی اور فیصلہ سازی کے نظام کا حصہ بنائیں تو یہ معاشی ترقی، بہتر طرزِ حکمرانی، اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں نمایاں تبدیلی لا سکتی ہے ۔ انہوں نے یہ باتیں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیرِ اہتمام مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی گورننس پر مبنی تین کتابوں کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments