ذاکر حسین نے نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا
گلگت (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروسز کے گریڈ 19کے افسر ذاکر حسین نے ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ذاکر حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیٹکو کو ایک منافع بخش، جدید اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی فعالیت، مالی استحکام اور خدمات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو معیاری، محفوظ اور بروقت سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments