یوم شہدا،کشمیری مسلمانوں کی تاریخ کا عظیم ،ناقابلِ فراموش دن ،راشد گردیزی
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے )پاکستان فلاح پارٹی جموں و کشمیر کے مرکزی صدر سید راشد علی گردیزی کا یومِ شہدائے کشمیر پر کہا ہے کہ 13 جولائی کشمیری مسلمانوں کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے۔
اس روز سری نگر میں قرآن، اذان اور اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بائیس شہداء نے حق و صداقت کی ایسی روشن مثال قائم کی جو ہمیشہ کشمیری قوم کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ ان شہداء کی قربانیاں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ کشمیر کی تاریخ اسلام کے لیے دی جانے والی عظیم شہادتوں سے عبارت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments