صوبہ بھر میں آٹے کی قلت نہیں ، فراہمی جاری :محکمہ خوراک

صوبہ بھر میں آٹے کی قلت نہیں ، فراہمی جاری :محکمہ خوراک

ذخیرہ اندوزی اور ناجائزمنافع خوری کیخلاف تمام متعلقہ ادارے متحرک :ترجمان

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں آٹے کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت نہیں۔ پنجاب کی فلور ملز پرائیویٹ سیکٹر سے گندم خرید کر اسکی گرائنڈنگ کے بعد پنجاب کے تمام اضلاع میں 10کلو کے 258564اور 20کلو کے 203991 تھیلے سپلائی کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب عوام کو معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔ صوبہ بھر میں فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں جبکہ مارکیٹ میں آٹے کی دستیابی اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ گندم خریداری کی وجہ سے کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت مل رہی ہے اور حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ عوام کو آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی جبکہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں اور قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...