خیبرپختونخوا ،سرکاری جامعات کی اراضی کے حصول سے متعلق ڈکریٹل واجبات کی ادائیگی کا پلان طلب
پشاور (دنیا رپورٹ )خیبرپختونخوا کے وزیر قانون، انسانی حقوق و پارلیمانی امور آفتاب عالم کی زیرِ صدارت کابینہ کی تشکیل کردہ قائمہ کمیٹی کا اہم اجلاس۔۔۔
بدھ کے روز محکمہ اعلیٰ تعلیم کے کمیٹی روم، پشاور میں منعقد ہوا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں مجموعی طور پر واجب الادا اراضی کا رقبہ، اراضی مالکان کی کل تعداد، اب تک کی جانے والی ادائیگیوں کی مکمل تفصیلات، بقایا واجبات کی مالیت، مجموعی مالی تخمینہ اور باقی ماندہ ادائیگیوں کا جامع ریکارڈ بھی پیش کیا جائے تاکہ حقائق پر مبنی فیصلہ سازی ممکن ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments