حکومت کا 35فیصد اضافے کا وعدہ ادھورا، انصاف نہ ملا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) وفاقی حکومت کی جانب سے پانچ سال بعد ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS)اساتذہ کی تنخواہوں میں نظرثانی کر دی گئی، تاہم پروفیسرز کو محض 3فیصد تک اضافہ ملنے پر شدید احتجاج سامنے آیا ہے۔۔۔۔
ٹی ٹی ایس فیکلٹی ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ 35فیصد اضافے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پانچ سال سے تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، اس دوران شدید مہنگائی کے باوجود پروفیسرز کو محض 3فیصد اضافہ دینا ناانصافی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق نئی تنخواہی ساخت میں ایسے غیر منطقی تضادات پیدا کر دیے گئے ہیں کہ بعض اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تنخواہیں نئے پروفیسرز سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے، وزیراعظم کی ٹاسک فورس کی سفارشات کے مطابق تنخواہوں پر نظرثانی کرے اور ٹی ٹی ایس نظام کو مزید کمزور ہونے سے بچائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments