قتل، شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 9ملزم گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران قتل، شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے۔۔۔
مقدمات میں 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق روات پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اس شخص کو گرفتار کر لیا جس پر گھریلو تنازع کے باعث اپنے داماد کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولیاں کھلا کر داماد کو قتل کیا تھا جبکہ مقتول نے موت سے قبل اپنے بیان میں ملزم کو نامزد کیا تھا۔ اس قتل کا مقدمہ دسمبر 2025 میں تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے تھانہ وارث خان، ایئرپورٹ، پیرودھائی اور کلر سیداں کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مزید آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments