معاونِ خصوصی عثمان بیٹنی کا مردان جیل ٹریڈ سنٹر اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

معاونِ خصوصی عثمان بیٹنی کا  مردان جیل ٹریڈ سنٹر اور گورنمنٹ  پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

مردان (نمائندہ دنیا ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عثمان بیٹنی نے۔۔۔

 سنٹرل جیل مردان میں قائم ٹریڈ سنٹر اور بعد ازاں گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ مردان کا دورہ کیا، جہاں انہیں دونوں اداروں کی کارکردگی، جاری تربیتی پروگراموں اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ معاونِ خصوصی نے ٹریڈ سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، زیرِ تربیت قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تربیتی ماحول کے بارے میں دریافت کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...