سرچ آپریشنز ،4مشکوک افراد ، 30موٹر سائیکل تھانہ جات منتقل

سرچ آپریشنز ،4مشکوک افراد ، 30موٹر سائیکل تھانہ جات منتقل

443افراد، 213گھروں، 16دکانیں، 296موٹر سائیکلوں اور 75گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کے دوران جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا ۔ اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشنز کے دوران 443 افراد، 213 گھروں، 16 دکانیں، 296 موٹر سائیکلوں اور 75 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے سات مشکوک افراد اور 30 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن\'\'پکار\'\'15-پر فوری اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...