ورچوئل یونیورسٹی،آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے تعلیمی سہولیات کا اعلان

ورچوئل یونیورسٹی،آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے تعلیمی سہولیات کا اعلان

موجودہ حالات کے پیش نظر جاری سمسٹر کی سرگرمیوں کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر، ورچوئل یونیورسٹی نے خطے سے تعلق رکھنے والے سپرنگ 2026کے اپنے زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی سہولیات کا اعلان کیا ہے تاکہ ان کی تعلیم بلا تعطل جاری رہ سکے۔ ورچوئل یونیورسٹی اپنے تمام طلبہ کے تعلیمی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے ۔ موجودہ حالات کے تناظر میں، یونیورسٹی نے آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے سپرنگ 2026کے طلبہ کیلئے جاری سمسٹر کی سرگرمیوں کی مدت میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی بھی طالب علم کو تعلیمی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ متاثرہ طلبہ کیلئے تعلیمی شیڈول کو مناسب طور پر ازسرِ نو مرتب کیا جائے گا، جبکہ معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔ یونیورسٹی کے ریکٹر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ یونیورسٹی اپنے طلبہ کی تعلیمی فلاح کو اولین ترجیح دیتی ہے اور متاثرہ طلبہ کیلئے بلا تعطل تعلیمی مواقع کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...