کمشنر کا اصغر مال روڈ پر زیر تعمیر چلڈرن ہسپتال کا دورہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے اصغر مال روڈ پر زیر تعمیر چلڈرن ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران، تعمیراتی کمپنی کے نمائندگان، محکمہ صحت، محکمہ بلڈنگز، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ کمشنر سلمان غنی نے کہا کہ جدید چلڈرن ہسپتال کا قیام ایک نہایت اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف راولپنڈی بلکہ پورے ڈویژن کے بچوں کو معیاری اور جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے محکمہ بلڈنگز اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندگان کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی فِنشنگ کا کام تیز رفتار اور اعلی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے ۔ کمشنر نے واضح کیا کہ منصوبے کے ہر مرحلے کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی اور تعمیراتی معیار یا رفتار میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے۔ اور درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments