ڈپٹی کمشنر ‘اے سی کا دورہ خانکی بیراج ‘چناب میں پانی کا جائزہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے ایکسین خانکی بیراج عدیل انجم کے ہمراہ خانکی ہیڈ کا دورہ کیا۔۔۔
اور دریائے چناب میں پانی کی صورتحال اور فلڈ سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔گزشتہ روز دریائے چناب سے دو لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرا تھا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ /وزیرآباد نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے دریائے چناب اور فلڈ سے متعلق حساس علاقوں کا دورہ کیا اور مون سون کے پیشِ نظر حفاظتی و احتیاطی انتظامات کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments