شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، آئی جی
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں ،اجلاس سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی اور مختلف شعبوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔آئی جی نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور پولیس افسران و اہلکار عوام سے خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویے کے ساتھ پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ، اشتہاری اور عادی مجرموں کی گرفتاری کے لیے خصوصی مہم جاری رکھی جائے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments