راولپنڈی ،ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس امن و امان ،سکیورٹی کا جائزہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی مشترکہ صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی، جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، ٹریفک پلان، صفائی، ریسکیو، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی امن کمیٹی کے اپنے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں راولپنڈی کی ضلعی امن کمیٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمیٹی ضلع میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے نہایت اچھی شہرت رکھتی ہے اور اس کے تمام ممبران ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments