اسلام آباد:پرنس روڈ پھلگراں میں بارش سے متاثر ہ حفاظتی دیوار بارے رپورٹس مسترد

اسلام آباد:پرنس روڈ پھلگراں میں بارش  سے متاثر ہ حفاظتی دیوار بارے رپورٹس مسترد

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پرنس روڈ پھلگراں میں ۔۔۔

بارش سے متاثر ہونے والی حفاظتی دیوار 28 ارب روپے کے پراجیکٹ کا حصہ تھی،انتظامیہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اس دیوار کی کل لاگت 25 کروڑ روپے تھی،حکام نے سائٹ انجینئر کو معطل کر دیا ہے ،ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور دیوار کی دوبارہ تعمیر ٹھیکیدار کی ذمہ داری پر کرنے کا حکم دیا ہے ۔اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پرنس روڈ پھلگران میں حالیہ بارشوں کے دوران متاثر ہونے والی حفاظتی دیوار سے متعلق رپورٹس پر وضاحت جاری کی ہے ۔انتظامیہ کے مطابق یہ دعویٰ کہ پراجیکٹ کی لاگت 28 ارب روپے تھی، بالکل غلط ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...