راولپنڈی:ڈکیتی اور چوری میں ملوث 3ملزم گرفتار

 راولپنڈی:ڈکیتی اور چوری میں ملوث 3ملزم گرفتار

چھینا گیا موٹر سائیکل، موبائل فون ،مسروقہ لیپ ٹاپ و دیگر سامان برآمد

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ مورگاہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ تھانہ بنی پولیس نے اپارٹمنٹ میں چوری کرنیوالے شخص کو گرفتار کر کے مسروقہ لیپ ٹاپ، موبائل فون گھڑی اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ادھر رتہ امرال پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی کو حراست میں لے لیا، اشتہاری سال 2023سے پولیس کو مطلوب تھا، رتہ امرال پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...