راولپنڈی:16ون ویلرز گرفتار، 10موٹرسائیکل ضبط
کارروا ئی تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کی، مقدمات درج کر لیے گئے
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16افراد کو گرفتار کر کے 10موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا کر اپنی اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments