جڑواں شہروں کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا مختلف گرجا گھروں کا دورہ، الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ،راولپنڈی کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے اتوار کو خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ادھر گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس نے بھی مو ٔثر انتظامات کیے۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کو یقینی بنایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments