غیر قانونی شیشہ کیفے، سپا سینٹرز کیخلاف ایکشن، 21افراد گرفتار
شیشہ کیفے سے 15، سپا سینٹرز سے 6افراد زیر حراست، مقدمات درج
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چلنے والے غیر قانونی شیشہ کیفے اور سپا سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 21مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی لوہی بھیر پولیس نے کی، پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپے کے دوران 15افراد کو گرفتار کیا اور 8شیشہ یونٹس، شیشہ پائپ اور تمباکو کے مختلف فلیورز برآمد کر لیے۔ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران متعدد سپا سینٹرز پر بھی چھاپے مار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments