راولپنڈی، مبینہ پولیس مقابلے میں 4ملزموں کی ہلاکت کی انکوائری شروع

راولپنڈی، مبینہ پولیس مقابلے میں  4ملزموں کی ہلاکت کی انکوائری شروع

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس کے خلاف مبینہ پولیس مقابلے میں 4ملزمان کی ہلاکت کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

ہلاک ملزموں پر باغ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد ارشاد کو قتل کرنے کا الزام تھا جسے گزشتہ سال یکم دسمبر کو قتل کیا گیا تھا۔ درخواست گزار خاتون کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او کو مقدمے میں نامزد کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، کیس کی پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، میرے شوہر کے قتل کے اصل منصوبہ سازوں کو بے نقاب کیا جائے۔ مقتول کی بیوہ کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی نے تحقیقات کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...