کلرکہار میں مسیحی برادری کیلئے قبرستان کی جگہ مختص کرنیکا مطالبہ
کلرکہار (نمائندہ دنیا)کلرکہار میں مسیحی برادری قبرستان کی بنیادی سہولت سے محروم اور اپنے عزیز و اقارب کو دفن کرنے کے لیے دور دراز لے جانے پر مجبور ہے۔
انہوںنے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کیلئے جگہ مختص کی جا ئے ، کلرکہار میں مسیحی برادری کی ایک کثیر تعداد رہائش پذیر ہے ۔ مسیحی برادری کے افراد نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کئی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کہیں شنوا ئی نہیں ہو رہی ، مریم نواز شریف داد رسی کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments