ہیپاٹائٹس خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، خاقان وحید خواجہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اورراول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، عوام کو آگاہی مہم کے ذریعے بتانا ہوگا کہ ہم ہیپاٹائٹس کے مرض سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے کے حوالے سے ماہرین نے ویڈیو چارٹ کے ذریعے سیمینار کے اغراض و مقاصد بتائے، خاقان وحید خواجہ نے آخر میں شرکا میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments