مری، یو سی نگری بالا میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام تقریب

مری، یو سی نگری بالا میں تحریک  انصاف کے زیر اہتمام تقریب

مری (نمائندہ دنیا) یونین کونسل نگری بالا کے نواحی علاقہ کسالہ میں تحریک انصاف کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی سردار گل مرحوم کے نام سے منسوب باڑا گلی تا کسالہ روڈ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا، تقریب میں تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے مرکزی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان، سردار رجب علی خان عباسی اور پی ٹی آئی ضلع ایبٹ آباد کے صدر و رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار شبیر احمد کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں مرحوم سردار گل خطاب کے بھائی سردار محمد الیاس کو جانشین منتخب کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...