انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے سرکل اسلام آباد نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سید بابر علی واجد کو گرفتار کر لیا جس پر یورپی ورک پرمٹ دلوانے کے نام پر ہزاروں یورو ہتھیانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق انکوائری نمبر 395/2024 مکمل ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر شکایت کنندہ کو چار یورپی ورک پرمٹ دلوانے کا جھانسہ دیا اور اس سے 16 ہزار یورو وصول کیے ، بعد ازاں ملزم وعدہ پورا کرنے کے بجائے رقم لے کر روپوش ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...