انجمن فیض الاسلام میں عرس حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے سلسلہ میں تقریب

انجمن فیض الاسلام میں عرس حضرت بہا الدین  زکریا ملتانی کے سلسلہ میں تقریب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے 786 ویں سالانہ عرس کے سلسلے میں ایک تقریب انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز میں منعقد ہوئی۔

 ایرانی سفارت خانے کے کلچرل قونصلر ڈاکٹرمہدی الطاہری نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ گدی نشین شاہ محمود قریشی کے جانشین زین قریشی کے علاوہ معروف مذہبی سکالر سید غضنفر مہدی ، پروفیسر ڈاکٹرریاض احمد ، کوکب اقبال کوکب ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) میاں جمیل اطہر، گروپ کیپٹن (ر) پرویز اختر ، نعیم اکرم قریشی ، اساتذہ کرام اور معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔مقررین نے بہا الدین زکریا کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...