چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں ڈی سی کمپلیکس میں اجلاس
سکیورٹی ، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راولپنڈی ملیحہ سحر کی صدارت میں ڈی سی کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز، متعلقہ محکموں کے افسران، پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان، سکیورٹی ، صفائی ستھرائی، ٹریفک مینجمنٹ، بجلی، پانی، سٹریٹ لائٹس، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لائسنس ہولڈرز نے اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملیحہ سحر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے تمام جلوس پرامن، محفوظ اور منظم انداز میں اختتام پذیر ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments