اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،33افراد گرفتار

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،33افراد گرفتار

کارروائیاں سواں گارڈن،نیول اینکریج،بہارہ کہو،ایچ 9و دیگر علاقوں میں ہو ئیںدو ہوٹل ،متعدد غیر قانونی ڈھانچے مسمار ،بورڈزختم ، ایک ٹرک اور سامان ضبط کر لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں آ پریشن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ غیر قانونی ڈھانچے ، بورڈز اور تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رورل نے سواں گارڈن سوسائٹی میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا، جس کے دوران نیول اینکریج میں نصب غیر قانو نی درجنوں بورڈز گرا د ئیے گئے جبکہ کرپا کے علاقے میں کارروائی کے دوران تجاوزات میں ملوث 14افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے بہارہ کہو میں آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات قائم کرنے پر ایک ٹرک اور متعلقہ سامان قبضے میں لے لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایچ 9میں تجاوزات قائم کرنے پر 3افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سڑک کنارے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14افراد کو گرفتار کیا ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے جی-11 میں کارروائی کے دوران گرین بیلٹ پر قائم دو ہوٹلوں اور تین غیر قانونی ڈھانچوںمسمار کیا ۔ شاہ اللہ دتہ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران 2افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی ڈھانچہ بھی مسمار کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...