دولتالہ،تلہ گنگ میں ٹریفک حادثات، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی
دولتالہ، تلہ گنگ (نمائندگان دنیا) دولتالہ اور تلہ گنگ میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص جاںبحق اور 2زخمی ہو گئے۔۔
دولتالہ گلیانہ روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے آریان نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ادھر چکوال تلہ گنگ روڈ بھکاری کلاں ٹول پلازہ کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون اور بچی زخمی ہو گئیں، زخمیوں میں 42سالہ زوجہ اجمل عباس اور 13سالہ دختر اجمل عباس شامل ہیں جن کا تعلق گاؤں اکوال سے ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments