ورچوئل اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ
دونوں جامعات اعلیٰ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ، تحقیق اور جدت کے فروغ کیلئے کام کرینگی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ورچوئل یونیورسٹی اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ، تحقیق اور جدت کے فروغ کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے، معاہدہ پرورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم بھٹی اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر رضا علی خان نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دستخط کیے۔ معاہدہ کے تحت دونوں جامعات اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ کے فروغ، مشترکہ تربیتی پروگراموں، ورکشاپس اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ سرگرمیوں کے انعقاد، تحقیق اور کوالٹی ایشورنس کے شعبوں میں تعاون، تعلیمی وسائل کے تبادلے ، طلبہ و اساتذہ کیلئے مشترکہ علمی مواقع کی فراہمی پر مل کر کام کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments