میٹرک امتحان، سویٹ ہوم کے 102بچے 95تا 97فیصد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب

میٹرک امتحان، سویٹ ہوم کے 102بچے  95تا 97فیصد نمبر حاصل کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)میٹرک امتحان میں سویٹ ہوم کے 102بچے 95تا97فیصد نمبرحاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ،سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے ۔۔۔

امتحان میں 95۔ 96 اور 97 فیصد نمبروں کے ساتھ نمایاں پوزیشنز حاصل کر نیوالے ایک سو دو بچوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سیکنڈری سکول امتحان میں شریک بے سہارا بچوں نے اتنی بڑی تعداد میں غیرمعمولی اور نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے ان بچوں کیلئے خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا ۔ پارٹ ون اور پارٹ ٹو میں نمایاں نمبر حاصل کرنے والے بچوں میں محمد صالح ، راجہ فہد حفیظ خان، محمد زاہد مصطفے ٰ، ریحان احسان، محمد یوسف رضا ،حمزہ شفیق قریشی، محمد حسان، عبدالحفیظ دائیو، محمدحذیفہ ، مبشر احمد، حسیب امین، حسن خالد، عرفان اللہ، محمد ہادی عاطف اور علی حسن خان شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...