نیشنل پریس کلب اور سٹی لیب کے مابین ہیلتھ معاہدہ

نیشنل پریس کلب اور سٹی لیب کے مابین ہیلتھ معاہدہ

ممبران کو ٹیسٹوں پر 50،ریڈیالوجی کے شعبے میں 40فیصد رعایت ملے گی

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) نیشنل پریس کلب اورسٹی لیب کے درمیان این پی سی ممبران اور سٹاف کی سہولت کیلئے مختلف ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک جبکہ ریڈیالوجی کے شعبے میں 40 فیصد تک رعایت دینے کا معاہدہ،صدر این پی سی عبدالرزاق سیال کی ڈاکٹر جمال ناصر کو سٹی لیب اور این پی سی کے اشتراک سے ممبران صحافیوں کی صحت سے متعلق آگاہی سیمینارز اور میڈیکل کیمپس کے انعقادکی تجویز،ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ صحافت ایک مظلوم شعبہ ہے ۔ صحافی دوسروں کے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑتے ہیں، لیکن جب ان کے اپنے حقوق کی بات آتی ہے تو انہیں تقریب کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہارنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور (آر آئی یو جے ) دستور اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے اشتراک سے معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور ماہرِ طب ڈاکٹر جمال ناصر کے اعزاز میں \'\'مسیحا\'\' کے عنوان سے خصوصی تقریب کا انعقاد کے موقع پر کیا، تقریب میں سینئر صحافیوں، صحافتی تنظیموں کے عہدیداران، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نیشنل پریس کلب کے صدر عبدالرزاق سیال نے کہا کہ ڈاکٹر جمال ناصر کی فلاحی خدمات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو عزت عطا کرتا ہے ،سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ صحافتی برادری کے لیے ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات قابلِ قدر ہیں، نیشنل پریس کلب کا پلیٹ فارم ان شخصیات کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر نیشنل پریس کلب کی جانب سے ڈاکٹر جمال ناصر کو ان کی سماجی، طبی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...