اسلام آباد، عدالتی مفروران ، اشتہاریوں سمیت6جرائم پیشہ عناصر گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 570گرام آئس،مختلف بور کے 2عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور اشتہاریوں سمیت6جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس ، تھانہ شالیمار تھانہ لوہی بھیر،تھانہ بہارہ کہو اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 570 گرام آئس،مختلف بور کے 2 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments