متحدہ قومی موومنٹ کی یوم آزادی کے سلسلے میں ماہ آزادی کی تقاریب کا آغاز
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے یوم آزادی کے سلسلے میں ماہ آزادی کی تقاریب کا آغاز کر دیا۔ راولپنڈی میں ماہ آزادی کے سلسلے کی پہلی تقریب منعقد ہوئی، پاکستان کی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے دیگر راہنمائوں اور ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر بانی پاکستان قائد محمد علی جناح، شاعر مشرق علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین، کارکنوں اور شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments