راولپنڈی، اڑھائی سالہ مغوی بچہ بازیاب ،ملزم گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی سالہ مغوی بچے کو بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راول بیدار بخت اور اے ایس پی نیوٹاؤن دانیال خان نے تھانہ صادق آباد میں بچہ فیملی کے حوالے کر دیا، بچہ 2 روز قبل صادق آباد کے علاقہ سے اغواء ہوا تھا، واقعہ پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے بچے کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، ملزم بچے کو اغواء کر کے اسلام آباد لے گیا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments