یو م استحصال کشمیر ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں تقریبات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیرِ اہتمام ملک بھر میں خصوصی تقریبات، واکس اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔۔
تاکہ بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے ۔ ان تقریبات میں افسران و اہلکاروں نے کشمیری عوام کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک نکالی گئی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments