یوم استحصال کشمیر، انجمن فیض الاسلام کے زیراہتمام مری روڈ پر ریلی

یوم استحصال کشمیر، انجمن فیض الاسلام  کے زیراہتمام مری روڈ پر ریلی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) انجمن فیض الاسلام کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ بھارت نے 5اگست 2019کواقوام متحدہ کی قرار داد جیسے عالمی معاہدے اور۔۔۔

تمام تر عالمی اخلاقیات کو روندتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے کشمیری عوام کوترغمال بنا لیا، بھارت کے اس غیر قانونی قدم کو ختم کروانا تمام مہذب دنیا بالخصوص جمہوری ملکوں کیلئے ایک چیلنج ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور شہ رگ ہی رہے گا جس سے کوئی ایک بھی پاکستانی اور کشمیری پیچھے نہیں ہٹے گا۔ یہ بات انہوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے انجمن فیض الاسلام سے مری روڈ راولپنڈی پر نکالی گئی ایک خصوصی ریلی کے بعد منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...