راولپنڈی، مسواک بیچنے والی لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کا مقدمہ درج

راولپنڈی، مسواک بیچنے والی لڑکی کے  اغوا اور گینگ ریپ کا مقدمہ درج

راولپنڈی (آئی این پی ) راولپنڈی میں مسواک بیچنے والی لڑکی کے اغوا اور گینگ ریپ کا مقدمہ تھانہ واہ صدر میں درج کر لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمے کی مدعیہ نازیہ نے بتایا کہ اس کی 15سالہ بہن ش کو ستائیس جولائی کو سڑک پر سے اغوا کیا گیا تھا، جو تیرہ دن بعد بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔ ایف آئی آر کے مطابق مغوی لڑکی ش اغوا کے 13دن بعد کسی طرح اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ نکلی، جو 27جولائی کو اپنی بہن نازیہ کے ساتھ مسواک فروخت کر رہی تھی اور پھر بیریئر تین کے پاس اچانک پیچھے رہ گئی اور لاپتہ ہو گئی۔پولیس نے اغوا کے تیرہ دن بعد 365بی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...