علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’جاب فیئر‘‘ 20اگست کو ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملک کے ممتاز سرکاری و نجی اداروں سے براہِ راست جوڑنے، انہیں روزگار، انٹرن شپ، تربیتی پروگراموں اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے ’’جاب فیئر‘‘ 20اگست کو یونیورسٹی کے سائنس بلاک میں ہو گا۔
اپنی نوعیت کا یہ پہلا جاب فئیر صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا جبکہ اس جاب فئیر کا باقاعدہ افتتاح صبح 9بجے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کریں گے۔ جاب فئیر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے علاوہ ملک کی دیگر جامعات کے طلبہ بھی شرکت کر سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments