مسلح افواج کی ملکی دفاع، سلامتی کیلئے خدمات قابل ستائش، شازیہ رضوان
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ معرکہء حق آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
چیمپئن شپ کا انعقاد گروئنگ ویمن پاکستان کے زیر اہتمام جبکہ ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن پاکستان کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں، کھیلوں سے وابستہ افراد اور شرکاء نے بھرپور شرکت کی۔ شازیہ رضوان نے پاکستان کی مسلح افواج کو ملک کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے شاندار خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ شازیہ رضوان نے بنی گالا میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہ غلام قادر کی رہائش گاہ پر آمد کی اور آزاد کشمیر انتخابات میں کامیابی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments