اٹک میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز
اٹک (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر ضلع اٹک میں ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)اٹک کے عملہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 20 گاڑیوں کو بند کر دیا، جبکہ گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے ایل پی جی سلنڈرز بھی اتار دیئے گئے۔کارروائی کے دوران محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے بھی تعاون کیا اور گاڑیوں میں غیر قانونی طور پر نصب ایل پی جی سلنڈرز کو احتیاطی تدابیر کے تحت اتارا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments