تھائی لینڈ کے سفارتخانہ کا نجی ہسپتال کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ

تھائی لینڈ کے سفارتخانہ کا نجی ہسپتال  کے اشتراک سے میڈیکل کیمپ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفارتخانے نے نجی ہسپتال کے اشتراک سے تھائی لینڈ کے بادشاہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک روزہ طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس سے سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا۔

کیمپ کا مقصد ایسے افراد کو بلامعاوضہ معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا جو مالی مشکلات کے باعث بروقت طبی معائنہ اور تشخیصی خدمات حاصل نہیں کر پاتے۔ کیمپ میں جنرل میڈیسن، بریسٹ ہیلتھ، غذا اور غذائیت سمیت مختلف شعبوں میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ اور مشاورت فراہم کی۔ شرکاء کو میڈیکل چیک اپ، مختلف تشخیصی ٹیسٹ اور ضرورت کے مطابق ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ایک ہی جگہ پر معائنہ، تشخیص، ماہرین سے مشاورت اور ادویات کی سہولت میسر آنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...