پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی پر 15فیصد خصوصی رعایت کا اعلان
چکلالہکنٹونمنٹ بورڈ میں 30ستمبر تک ٹیکس جمع کرانے والوں کو رعایت دی جائیگی
راولپنڈی (اے پی پی) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے مالی سال 2026-27کے پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیکس دہندگان کو 15فیصد خصوصی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری تشہیری مہم کے مطابق پراپرٹی ٹیکس پر 15فیصد خصوصی رعایت حاصل کرنے کیلئے ٹیکس دہندگان اپنے واجبات 30ستمبر 2026تک ادا کر سکتے ہیں۔ بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رعایتی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ تاریخ تک اپنے پراپرٹی ٹیکس کے واجبات جمع کرائیں۔ اعلامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی دستیاب ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے پراپرٹی ٹیکس ادا کیا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments